۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ آج مغربی دنیا تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ اقوام عالم دینِ اسلام کی سمت گامزن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف عراق حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق میں بچے مختلف قسم کے خطرات سے دوچار ہیں، کہا کہ ان خطرات کے پیچھے طلاق، منشیات، تشدد اور میڈیا وار جیسے مہلک امراض ہیں۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مذہبی اداروں، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عراقی نئی نسل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور متعصب نیٹ ورکس کے بجائے ثقافتی پروگراموں کو ترتیب دیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج مغربی دنیا زوال اور اقوام عالم دینِ اسلام کی سمت گامزن ہیں، کہا کہ آج مغربی دنیا سمیت بڑے بڑے ممالک اسلامی ثقافت سے خوفزدہ ہیں اور مغربی حکومتیں قرآن اور حجاب کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو کہ ان کی اسلام دشمنی اور دینِ اسلام سے خوفزدہ ہونے کی واضح دلیل ہے۔

خطیبِ حرم امیر المؤمنین علیہ السلام نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی دنیا کو بدامنی، اقتصادی اور انرجی بحران سمیت خوراک کی قلت کا سامنا ہے، کہا کہ اس بحران کی اصل وجہ خدا سے دشمنی اور مظلوم قوموں پر ظلم و بربریت کا نتیجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .